سوال امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے روضۂ اَنور پرکن الفاظ میں سلام کیا اوراندر سے کیا جواب آیا؟
جواب حضرت سیدنا امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے روضۂ رسول پر حاضر ہوکریوں سلام کیا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْن ( اے رسولوں کے سردار ! آپ پر سلام ہو) تواندر سے جواب آیا : وَعَلَیْکَ السَّلَامُ یَا اِمَامَ الْمُسْلِمِیْن ( اے مسلمانوں کے امام ! تم پر بھی سلامتی ہو) ۔ (1)
سوال جس جگہ امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وصال ہوا اس جگہ کی خاص بات بتائیے ؟
جواب کہا جاتا ہے کہ جس جگہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وفات ہوئی اس مقام پر آپ نے سات ہزار مرتبہ قرآنِ کریم ختم فرماياتھا ۔ (2)
سوال امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْاَکْرَم نے امام ابویوسف عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ کو جو نصیحتیں فرمائیں ان میں سے کچھ بیان کیجئے ؟
جواب ( 1) زیادہ ہنسنے سے بچنا کہ اس سے دل مردہ ہو جاتا ہے ۔ ( 2) دورانِ گفتگواس بات کا خیال رکھنا کہ نہ تیری آواز ضرورت سے زیادہ بلندہو اورنہ گفتگومیں چیخ وپکار ہو ۔ ( 3) جب تو لوگوں کے درمیان بیٹھے تو ذکر ِالٰہی کی کثرت کر تاکہ اُن کی بھی یہ عادت بنے ۔ ( 4) برے کاموں میں ہرگزلوگوں کے پیچھے نہ چلنا بلکہ اچھے کاموں میں ان کی پیروی کرنا ۔ ( 5) قبرستان ، علما ومشائخ اور مقد س مقامات کی زیارت کثرت سے کرنا ۔ ( 6) باہمت وحوصلہ مندبن کے رہنا کہ
________________________________
1 - تذکرة الاولیاء ، ذکر امام ابو حنیفة رضی اللہ عنہ ، ص۱۸۶ ۔
2 - تاریخ بغداد ، ۱۳ / ۳۵۳ ۔