ہے ؟ تو لوگوں نے سات سال کی مدت بیان کی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سات سال تک بکری کا گوشت ہی تَناوُل نہ فرمایا ۔ (1)
سوال حضرت سیدنا امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی گریہ وزاری کا کیا عالَم تھا؟
جواب رات کے وقت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ( خوفِ خدا کے سبب) آہ وبُکا اتنی شدید ہوتی تھی کہ پڑوسیوں کو بھی آپ پر تَرْس آتا ۔ (2)
سوال حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عبادت وریاضت سے متعلق کچھ بیان کیجئے ؟
جواب حضرت سیِّدُناحَفْص بن عبدالرحمٰن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تیس سال تک ساری رات ایک رکعت میں قرآنِ کریم کی تلاوت فرماتے رہے ۔ حضرت سیِّدُنا اسد بن عمرو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نمازِفجرپڑھی ۔ (3)
سوال اماموں کے امام سیدنا امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی ذہانت کے بارے میں کچھ بتائیے ؟
جواب حضرت سیِّدُناعلی بن عاصِم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : اگر نصف ( یعنی آدھے ) اہلِ زمین کی عقلوں سے امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عقل کا
________________________________
1 - الخیرات الحسان ، الفصل الثامن عشر ، ص۶۰ ۔
2 - تاریخ بغداد ، ۱۳ / ۳۵۳ ۔
3 - تاریخ بغداد ، ۱۳ / ۳۵۲,۳۵۳ ، ملتقطاً ۔