Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
289 - 360
جواب	حنیف اَوراق کو کہتے ہیں ، حضور کو اِبتدا ہی سے لکھنے کا بہت شوق تھا ۔  (1)  اور ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت دوات (  Ink) ہواکرتی تھی جسے ’’حنیفہ‘‘ کہاجاتا تھا ۔  (2) 
سوال	حضرت سیدنا امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاحلیہ مبارک کیسا تھا ؟ 
جواب	 آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا قد درمیانہ تھا ، حسین چہرہ والے تھے ، اچھالباس زيبِ تَن فرماتے ، بکثرت خوشبواستعمال فرماتے تھے ۔  (3) 
سوال	حضرت سیدنا امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی سخاوت کا کیا حال تھا؟ 
جواب	حضرت سیِّدُناقیس بن ربیع عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ  الْقَوِي فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کمائی سے مالِ تجارت جمع کرتے پھر اس سے کپڑے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا خرید کر اَئِمَّۂ محدثین  کوپیش کرتے اور فرماتے  :  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد و ثناء کرو کہ اُسی نے تمہیں یہ عطا فرمایا ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم !  میں نے اپنے مال میں سے کچھ بھی نہیں دیا ۔  (4) 
سوال	کروڑوں حنفیوں کے پیشوا امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے تَقویٰ کی کوئی مثال بیان کیجئے ؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے زمانے میں ایک غَصْب شدہ بکری کوفہ کی دیگر بکریوں میں مل گئی تو آپ نے دریافت فرمایا کہ عموماً بکری کتنا عرصہ زندہ رہتی 



________________________________
1 -     ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۴۸ ۔ 
2 -     الخیرات الحسان ، الفصل الرابع ، ص۳۲ ۔ 
3 -     تاریخ بغداد ، ۱۳ / ۳۳۱ ۔ 
4 -     تاریخ بغداد ، ۱۳ / ۳۵۸ ، ملخصاً ۔