المبارک3ہجری کوہوئی ۔ (1)
سوال حضرت سیدنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کی کنیت اور لقب بھی بتائیے ؟
جواب امام عالی مَقام حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت 5شعبان 4ھ کو مدینۂ منوّرہ میں ہوئی ، حضور پُر نور ، شافعِ یَوْمُ النشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا نام ’’حسین‘‘ اور ’’شبیر‘‘ رکھا اور آپ کی کنیت ’’ابو عبد اللہ‘‘ اور لقب’’سِبْط رسولِ اللہ‘‘اور’’رَیْحانَۃُالنَّبِی‘‘ہے ۔ (2)
سوال امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کے بدلے کتنے یزیدی کس طرح قتل ہوئے ؟
جواب اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبِ مکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر وحی بھیجی تھی کہ امام حسین ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے خون کے بدلے ایک لاکھ چالیس ہزار کوفی و شامی مقتول ہوں گے ۔ (3) اللہ تعالیٰ کا وعدہ اس طرح پورا ہوا کہ مختار بن عبید کی لڑائی میں ستر ہزار کوفی و شامی قتل ہوئے اور پھر عباسی سلطنت کے بانی عبداللہ سَفَّاح کے حکم سے ستر ہزار کوفی و شامی مارے گئے ۔ (4)
اِمامِ اَعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم
سوال امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی کنیت ابوحنیفہ کیوں ہے ؟
________________________________
1 - اسد الغابة ، رقم ۱۱۶۵ ، الحسن بن علی ، ۲ / ۱۶ ۔
2 - اسد الغابة ، رقم ، ۱۱۷۳ ، الحسین بن علی ، ۲ / ۲۵ ، ۲۶ ۔
سیر اعلام النبلاء ، رقم۲۷۰ ، الحسین الشھید ، ۴ / ۴۰۲ ، ۴۰۴ ، ملتقطاً ۔
3 - مستدرک حاکم ، کتاب التفسیر ، باب اخبار القتل عوض الحسین ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۷ ، حدیث : ۳۲۰۱ ۔
4 - عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص۱۰۶ ۔