سوال وہ کونسے صحابی ہیں جو گرمیوں میں سردیوں کے اور سردیوں میں گرمیوں کے کپڑے پہنتے تھے ؟
جواب اَمیرالْمُؤْمنین حضرت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم گرمیوں میں گرم کپڑے اور سردیوں میں ٹھنڈے کپڑے پہنتے تھے ، کسی نے وجہ پوچھی تو فرمایا : جب جنابِِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میری آنکھوں میں اپنے مبارک منہ سے لُعاب لگایا تو ساتھ ہی یہ دعا بھی دی : ”اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! علی سے گرمی اور سردی دور فرمادے ۔ “اس دن سے مجھے نہ گرمی لگتی ہے اور نہ ہی سردی ۔ (1)
سوال حسنینِ کَرِیمَیْن کی محبت اور ان سے بُغْض کے مُتعلِّق کوئی حدیثِ پاک سنائیے ؟
جواب مالکِ کَوْنَیْن ، نانائے حسنین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے حسن وحسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔ (2)
سوال کس خاتون کے پُل صراط سے گزرنے پر اہلِ محشر کو نگاہیں جُھکانے کا حکم ہوگا؟
جواب شہزادیٔ کونین ، اُمِّ حسنین ، سیّدۂ کائنات حضرت سیّدتُنا فاطمۃُ الزّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جب پلِ صراط سے گزریں گی تو اہلِ محشر کو حکم ہوگا کہ اپنی نگاہیں جھکا لیں ۔ (3)
سوال حضرت سیدناامام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت کب ہوئی؟
جواب حضرت سیدناامام حسن مجتبیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت باسعادت 15رمضان
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل علی بن ابی طالب ، ۱ / ۸۳ ، حدیث : ۱۱۷ ۔
2 - ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل الحسن والحسین ، ۱ / ۹۶ ، حدیث : ۱۴۳ ۔
3 - معجم کبیر ، ۱ / ۱۰۸ ، حدیث : ۱۸۰ ۔