Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
286 - 360
		 عَنْہَاآپ کے پاس  ایک برتن  میں کھانا پانی لا رہی ہیں پس جب وہ آپ کے پاس آئیں تواُنہیں ان کے رب عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے اور میری جانب سے سلام کہئے اور انہیں جنت میں ایک یاقوتی  گھر کی خوشخبری دیجئے ۔  (1) 
سوال	اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے صدقہ کرنے کے بارے میں کوئی روایت سنائیے ؟ 
جواب	حضرت سیدناعُروہ بن زُبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت سیدتنا عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکو 70ہزار درہم راہِ خدا میں صدقہ کرتے دیکھا حالانکہ ان کی قمیص کے مُبارک دامَن میں پَیوَنْد لگا ہوا تھا ۔  (2) 
سوال	حدیثِ مبارکہ میں کن چھ لوگوں پر لعنت آئی ہے ؟ 
جواب	رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : میں  چھ لوگوں پر لعنت کرتاہوں اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ بھی اُن پر لعنت فرماتا ہے اور ہر نبی کی دعا قبول ہوتی ہے ۔  وہ چھ لوگ یہ ہیں :  (  1) کِتابُ اللہ میں اضافہ کرنے والا  (  2) تقدیر کو جُھٹلانے والا  (  3) میری امت پر ظلم کے ساتھ تَسَلُّط کرنے والاکہ ایسے کو عزت دے جس کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ذلیل کیا اور ایسے  کو ذلیل کرے جس کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے عزت عطا فرمائی (  4) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حرم (  حرمِ مکہ) کو حلال ٹھہرانے والا  (  5) میرے اہْلِ بیت کی حُرمَت جس کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حکم دیا ہے اس کو پامال کرنے والااور (  6) میری سنت کو چھوڑ نے والا ۔  (3) 



________________________________
1 -     مسلم ، کتاب فضائل الصحابة ، باب فضائل خدیجة ام المومنین ، ص ۱۰۱۵ ، حدیث : ۶۲۷۳ ۔ 
2 -     مدارج النبوة ، قسم پنجم ، باب دوم ، ذکر ازواج مطہرات ، ۲ /  ۴۷۳ ۔ 
3 -     ترمذی ، کتاب القدر ، باب۱۷ ، ۴ /  ۶۱ ، حدیث : ۲۱۶۱ ۔