پادری خوف سے کانپ اٹھا اور کہنے لگا : اے گروہ نصاریٰ ! میں ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں کہ اگریہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے سوال کریں کہ ”پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہٹا دے ۔ “ تو وہ ضرور اُسے ہٹادے گا ، لہٰذا تم اِن کے ساتھ ہرگز مباہلہ نہ کرو ورنہ ہلاک ہوجاؤ گے اور روئے زمین پر کہیں بھی کوئی عیسائی باقی نہ رہے گا ۔ (1)
سوال اہلِ بیت اطہارکی سخاوت کا کوئی واقعہ بیان کیجئے ؟
جواب ایک بار حضرت سیدنا علی المرتضی ، حضرت سیّدتُنافاطمہ اورحضرت سیدتنافضَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے تین روزے رکھنے کی نَذر مانی ۔ حضرت سیدنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمتین صاع جَو لائے ، حضرت خاتونِ جنترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے ایک ایک صاع تینوں دن پکایا لیکن جب اِفطار کا وقت آیا اور روٹیاں سامنے رکھیں تو ایک دن مسکین ، دوسرے دن یتیم اور تیسرے دن قیدی دروازے پر آگئے توتینوں دن سب روٹیاں سائلوں کو دے دی گئیں اوران نُفُوْسِ قُدْسِیَّہ نے پانی سے افطار کرکے اگلے دن کاروزہ رکھ لیا ۔ اس پرپارہ 29 سورۂ دَہْرکی آیت نمبر8نازل ہوئی ۔ (2)
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ سے اُمُّ المومنین حضرت سیّدتُنا خَدِیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو کس انداز میں سلام آیا؟
جواب حضرت سیدنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَامنے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکرعرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! حضرت خدیجۃ الکبری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
________________________________
1 - تفسیر خازن ، پ۳ ، اٰل عمران ، تحت الآیة : ۶۱ ، ۱ / ۲۵۸ ۔
2 - تفسیر مدارک ، پ۲۹ ، الدھر ، تحت الآیة : ۱۲ ، ص۱۳۰۶ ۔