تَعَالٰی عَنْہُ سے ارشاد فرمایا : زینب بنت جحش ”اَلْاَ وَّاہ“ہے ۔ ایک شخص نے عرض کی : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ” اَلْاَ وَّاہ“سے کیا مراد ہے ؟ ارشاد فرمایا : خشوع کرنے والی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور گڑگڑانے والی ۔ (1)
سوال ام المؤمنین حضرت سیّدتُنا اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام کیا ہے اور آپ کا امیرالمؤمنین عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے کیا رشتہ ہے ؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کانام ’’رَملہ‘‘ ہے اور آپ امیرالمؤمنین حضرت سیّدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پھوپھی زاد بہن ہیں ۔ (2)
اَہلِ بَیْتِ اَطْہَار
سوال نجرانی عیسائیوں کے ساتھ مُباہلہ کے وقت حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ کون کونسے افراد تھے ؟
جواب اُس وقت حضور امام الانبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیّدناامام حسین کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے ، حضرت سیّدنا امام حسن کا ہاتھ پکڑا ہوا تھااور حضرت سیّدتُنا فاطمہ وحضرت سیّدنا علیُّ المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ پیچھے پیچھے چل رہے تھے ۔ (3)
سوال بوقتِ مُباہلہ اہلِ بیت کو دیکھ کر عیسائیوں کے بڑے پادری نے کیا کہاتھا؟
جواب حضورتاجدارِ نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور اہلِ بیت اَطہار کو دیکھ کربڑا
________________________________
1 - اسد الغابة ، رقم۶۹۴۸ ، زینب بنت جحش ، ۷ / ۱۴۰ ۔
2 - سیرة حلبیة ، باب ذکر ازواجہ الخ ، ۳ / ۴۵۰ ۔
3 - تفسیر خازن ، پ۳ ، اٰل عمران ، تحت الآیة : ۶۱ ، ۱ / ۲۵۸ ۔