Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
283 - 360
		 جَنَّتُ البقیع میں دوسری ازواجِ مطہرات کے پہلو میں ہوئی  اور بوقتِ وفات آپ کی عمر مبارک 60 یا 63 برس تھی ۔  (1) 
سوال	ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنت خُزیْمَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے لقب ’’اُمُّ الْمَسَاکِیْن‘‘ کی وجہ بتائیے ؟ 
جواب	غریبوں اورمسکینوں پر شفقت واحسان کی بدولت زمانۂ جاہلیت میں ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو’’اُمُّ الْمَسَاکِیْن‘‘کے دِلْ نَواز خِطاب سے پکارا جانے لگا تھا ۔  (2) 
سوال	کس زوجہ کی نمازِ جنازہ خود پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پڑھائی؟ 
جواب	ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنت خُزیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔  (3) 
سوال	ام المؤمنین حضرت سیّدتنا اُمِّ سَلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا وصال کس عمر میں ہوا اور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ 
جواب	 بوقتِ وفات آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عمر مبارک 84 برس تھی ، آپ کی نمازِ جنازہ حضرتِ سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے پڑھائی اور جَنَّتُ البقیع میں مَدْفُون ہوئیں ۔  (4) 
سوال	ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کوحضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس مبارک لقب سے نوازا؟ 
جواب	حضوررَحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ 



________________________________
1 -     شرح المواھب ، اخر البعوث النبویة ،  الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ     الخ ، حفصة ام المومنین ، ۴ / ۳۹۵ ۔ 
2 -     سیرة حلبیة ، باب ذکر ازواجہ     الخ ، ۳ /  ۴۴۶ ۔ 
3 -     سیرة حلبیة ، باب ذکر ازواجہ     الخ ، ۳ /  ۴۴۷ ۔ 
4 -     سیرة حلبیة ، باب ذکر ازواجہ     الخ ، ۳ /  ۴۴۸ ۔