Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
282 - 360
		 فرض حج  کرچکی ہوں ، میرے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے گھر میں رہنے کا حکم فرمایا ہے ، خدا کی قسم !  اب میرے بجائے میرا جنازہ ہی گھر سے نکلے گا ۔  راوی فرماتے ہیں :  خدا کی قسم اس کے بعد زندگی کی آخری سانس تک آپ گھر سے باہر نہیں نکلیں ۔  (1) 
سوال	 ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا وصال کب ہوا اور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ 
جواب	 بَاِختلافِ اَقوال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا وصال 17رمضان سن 58ھ کو ہوا اور کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پڑھائی اور حسبِ وَصِیَّت رات کے وقت جَنَّتُ البقیع میں تَدْفِین ہوئی ، بَوَقْتِ وصال آپ کی عُمر مبارک67 سال تھی ۔  (2) 
سوال	ازواجِ مطہرات میں سے کن کے ماں اور باپ دونوں  نے ہجرت  فرمائی ؟ 
جواب	ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔  (3) 
سوال	ازواجِ مطہرات میں  سے کس کا مہر سب سے زیادہ تھا؟ 
جواب	ام المؤمنین سیّدتُنا اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا مہر سب سے زیادہ تھا ۔  (4) 
سوال	ام المؤمنین حضرت سیدتناحفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟ 
جواب	آپ کا وصال شعبان المعظم 45ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوا ، آپ کی تدفین



________________________________
1 -     درمنثور ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۳۳ ، ۶ /  ۵۹۹ ۔ 
2 -     شرح المواھب ، المقصد الثانی ، الفصل الثالث ، ۴ /  ۳۹۲ ۔ 
3 -     الاصابة ، امّ رمان ، ۸ /  ۳۹۱ ، رقم۱۲۰۲۷ ۔ 
4 -     سیر اعلام النبلاء ، ام المومنین ام حبیبة ، ۳ /  ۸۴-۴۸۵ ، رقم۱۱۹ ۔