پہلے حضرت ابو سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہجرت کی ۔ (1)
سوال حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامکس صحابی کی صورت میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا کرتے تھے ؟
جواب حضرت سیِّدُنا دَحْیَہ کَلْبی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی صورت میں ۔ (2)
اُمَّہَاتُ الْمُؤمِنِیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ
سوال حضرت سیدتناخدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکتنے سال حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شریک ِحیات رہیں؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا تقریباً 25سال تک شریکِ حیات رہیں ۔ (3)
سوال حضرت سیدتنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عُمرِ وفات اور مقامِ دَفْن بتائیے ؟
جواب حضرت سیدتناخدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے 65 برس کی عمر میں نبوت کے دسویں سال ماہِ رمضان میں وفات پائی اورآپ کومقام حجون ( جَنَّتُ الْمُعَلّٰی) میں دفن کیا گیا ۔ (4)
سوال ام المؤمنین حضرت سَودَہ بنتِ زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی گھر سے نکلنے میں احتیاط کیسی تھی ؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو دوبارہ نفلی حج وعمرہ کے لیے عرض کی گئی تو فرمایا : میں
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الجنائز ، باب ما یقال عند المصیبة ، ص۳۵۶ ، حدیث : ۲۱۲۶ ۔
2 - اسد الغابة ، رقم۱۵۰۷ ، دحیة بن خلیفة الکلبی ، ۲ / ۱۹۰ ۔
3 - سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۱۲ ، ام المومنین خدیجة ، ۳ / ۴۲۰ ۔
4 - سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۱۲ ، ام المومنین خدیجة ، ۳ / ۴۲۰ ۔