سوال رحمتِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس صحابی کوکشتی فرمایا؟
جواب وہ حضرتِ ابوعبدالرحمٰن سفینہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں ۔ ایک سفرمیں حضرات صحابۂ کرام نے اپنا ساراسامان ایک چادر میں باندھ دیا تو حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ سے فرمایا : اِسے اٹھا لو تم تو کشتی ہو ۔ “آپ فرماتے ہیں : اُس روز اگر میں ایک اونٹ سے لے کرسات اُونٹوں کا بوجھ بھی اٹھالیتا تو مجھ پر بھاری نہ ہوتا ۔ (1)
سوال تعمیرِ مسجدِ نبوی میں ایک اینٹ اپنی طرف سے اور دوسری حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سے لانے والے صحابی کا نام بتائیے ؟
جواب وہ صحابی حضرت سیِّدُنا عمار بن یاسر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھے ۔ (2)
سوال ہجرت سے پہلے حضور تاجدارِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا مُصْعَب بن عمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مدینہ ٔمنورہ کیوں بھیجا؟
جواب حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مدینۂ منورہ تشریف لے جانے سے پہلے حضرت مصعب بن عمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مدینۂ منورہ اِس لیے بھیجا تاکہ وہ مسلمانوں کو اسلام کی تعلیم دیں اور غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کریں ۔ (3)
سوال رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سب سے پہلے کس نے ہجرت کی؟
جواب حضورنبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف سب سے
________________________________
1 - مسند امام احمد ، مسندالانصار ، ۸ / ۲۱۵ ، حدیث : ۲۱۹۸۷ ۔
2 - مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، ھجرتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۱۶۰ ۔
3 - اسد الغابة ، رقم۲۰۴۶ ، سعد بن معاذ ، ۲ / ۴۴۱ ۔