Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
28 - 360
 سوا تمام حیوانات وغیرہ سنتے ہیں ۔  (1) 
سوال	قبر کا حساب کب سے شروع ہوا؟ 
جواب	حسابِ قبر ہمارے حضور (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے زمانہ سے شروع ہوا پچھلی اُمتوں میں نہ تھا نہ اُن سے (  ان کی قبروں میں) اپنے نبی کی پہچان کرائی جاتی تھی ۔  (2) 
سوال	وہ کونسے اَفراد ہیں جن سے قبر کا حساب نہیں ہوتا؟ 
جواب	جن لوگوں سے قبر کا حساب نہیں ہوگا وہ یہ ہیں :   (  1) نبی  (  2) صدیق  (  3) شہید  (  4) جہاد کی تیاری کرنے والا (  5) طاعون میں مرنے والا  (  6) طاعون کے علاوہ کسی اور بیماری میں مرنے والا  جبکہ صبرکرے اور ثواب کی نیت کرے  (  7) چھوٹے بچے  (  8) جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والا  (  9) ہر رات سورۂ مُلک پڑھنے والا ، ایک قول کے مطابق سورۂ حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ کی تلاوت کرنے والا اور  (  10) مرضِ موت میں”قُلْ ہُوَ اللہُ“پڑھنے والا ۔  (3) 
سوال	 کیا حسابِ قبر اور عذابِ قبر ایک ہی چیز ہے ؟ 
جواب	جی نہیں !  حسابِ قبر اور ہے ، عذاب قبر کچھ اور ، بعض لوگ حسابِ قبر میں کامیاب ہوں گے مگر بعض گناہوں کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ، جیسے چُغل خور اور گندا (  یعنی پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے والا) ۔  (4) 



________________________________
1 -     بخاری ، کتاب الجنائز ، باب کلام المیت علی الجنازة ، ۱ /  ۴۶۵ ، حدیث : ۱۳۸۰ ۔ 
2 -     مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۱۲۵ ۔ 
3 -     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ /  ۹۵ ۔ 
4 -     مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۱۲۵ ۔