جھنجھوڑتے اور جِھڑک کر اُٹھاتے اور نہایت سختی کے ساتھ کَرَخْت آواز میں سوال کرتے ہیں ۔ (1)
سوال اگر مردے کو دفن نہ کیا گیا تو کیا اس سے بھی سوالاتِ قبر ہوں گے ؟
جواب مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں پڑا رہ گیا یا پھینک دیا گیا ، غرض کہیں ہو اُس سے وہیں سوالات ہوں گے اور وہیں ثواب یا عذاب اُسے پہنچے گا یہاں تک کہ جسے شیر کھا گیا تو شیر کے پیٹ میں سوالات ہوں گے اور ثواب و عذاب جو کچھ ہو پہنچے گا ۔ (2)
سوال عذاب فقط روح پر ہوتا ہے یا جسم پر بھی ہوتا ہے ؟
جواب روح و جسم دونوں پر ہوتا ہے ۔ یونہی ثواب بھی دونوں پر ہوتا ہے ۔ (3)
سوال مرنے کے بعد اچھے اور برے اعمال راحت اور اذیت کا ذریعہ کیسے بنیں گے ؟
جواب گنہگاروں کے اعمال اپنے مناسب شکل پر متشکل ہو کر کتّا یا بھیڑیا یا کسی اور شکل کے بن کر اُن کو ایذا پہنچائیں گے اور نیکوں کے اعمالِ حَسَنہ مقبول و محبوب صورت پر متشکل ہو کرانہیں اُنس وراحت دیں گے ۔ (4)
سوال کیا مُردہ کلام بھی کرتا ہے ؟
جواب جی ہاں ! مردہ کلام بھی کرتا ہے اور اس کے کلام کو عام انسانوں اور جنات کے
________________________________
1 - اثبات عذاب القبر للبیھقی ، باب تخویف اھل الایمان بعذاب القبر ، ص۸۱ ، حدیث : ۱۰۴ ۔
2 - حدیقة ندیة ، الفصل الثالث فی بیان الاقتصاد فی العمل ، عذاب القبر حق ، ۱ / ۲۶۶ ۔
3 - شرح العقیدة الطحاویة ، الایمان بعذاب القبر ونعیمہ ، ص۴۰۰ ۔
4 - بہار شریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۱۱بتغیرقلیل ۔