Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
278 - 360
		 الرحمٰن بن عوفرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ مسلمان سرداروں میں سے سردار ہیں ۔  (1) 
سوال	حضورتاجدارِختمِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے بعد آپ کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنٍٍَّ کی دیکھ بھال کس صحابی نے کی؟ 
جواب	یہ خدمت حضرتِ سَیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ انجام دیا کرتے تھے ، آپ سَفْروحَضْر میں ازواجِ مطہرات  کی دیکھ بھال میں لگے رہتے تھے ۔  حضورِ اکرم ، شفیعِ اعظم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا تھا کہ میرے بعد میری اَزواج کی دیکھ بھال کرنے والا نیک وسچا انسان ہوگا ۔  (2) 
صَحَابَۂ کِرَام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان 
سوال	صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی تعداد کتنی ہے ؟ 
جواب	کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار (  124,000) ۔   (3) 
سوال	کیا بعد میں آنے والے لوگ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے افضل ہوسکتے ہیں؟ 
جواب	ہرگز نہیں ، بلکہ حضرات صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اپنے بعد کے تمام افراد سے افضل ہیں کیونکہ صحبت وزیارتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مُشَرف ہوکر مرتبۂ صَحابِیَّت پر فائز ہونے کی فضیلت کا مقابلہ کوئی بھی نیک عمل نہیں کرسکتا  ۔  (4) 
سوال	حضورنبیِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حِبْرُ الْاُمَّۃ  کا لقب کسے عطا فرمایا؟ 



________________________________
1 -     الاستیعاب ، رقم۱۴۵۵ ، عبدالرحمن بن عوف ، ۲ /  ۳۸۸ ۔ 
2 -     الاصابة ، رقم۵۱۹۵ ، عبدالرحمن بن عوف ، ۴ /  ۲۹۲ ۔ 
3 -     مواھب اللدنیة ، المقصد السابع ، الفصل الثالث فی ذکر محبة اصحابہ      الخ ، ۲ /  ۵۴۴ ۔ 
4 -     حدیقة ندیة ، مقدمة الکتاب ، ۱ / ۷ ، ملتقطاً ۔