Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
277 - 360
		 اُن کڑیوں  کو اپنے دانتوں  سے نکالنے لگے ، پہلی کڑی نکلی تو ساتھ ہی آپ کا سامنے کا ایک دانت ٹوٹ گیا اور دوسری کڑی نکلی تو دوسرا دانت بھی ٹوٹ گیا ۔  (1) 
سوال	حضرت سَیِّدُنا ابو عبیدہ بن جرّاح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصالِ ظاہری کب اور کس سبب سے ہوا؟ 
جواب	آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصالِ ظاہری 18 سن ہجری میں اُردن  (  جوپہلے ملک شام کاشہر تھا) میں مرضِ طاعون کی وجہ سے ہوا ، اس وقت آپ کی عمر58 سال تھی ، حضرت سَیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔  (2) 
سوال 	 کون سے صحابی جنت میں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے رفیق ہوں گے ؟ 
جواب	حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ۔  (3) 
سوال	عشرۂ مبشرہ میں سے کس شخصیت کو دمشق کا حاکم مقرر کیاگیا؟ 
جواب	حضرت سَیِّدُناابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرت سَیِّدُنا سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کودمشق کا حاکم مقررکیا ۔  (4) 
سوال	حضرت سَیِّدُنا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی سیادت (  یعنی سرداری) کے متعلق حدیث شریف میں کیا فرمایا گیا؟ 
جواب	حضورتاجدارِمدینہ ، راحتِ قَلْب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :  عبدُ الرَّحمٰنِ بْنِ عَوْف سَیِّدٌ مِنْ سَادَاتِ الْمُسْلِمِیْنْ یعنی حضرت عبد



________________________________
1 -     مستدرک حاكم ، کتاب معرفة الصحابة ، باب کان ابو عبیدة اھتم الثنایا ، ۴ /  ۳۰۰ ، حدیث : ۵۲۰۸ ۔ 
2 -     الاستیعاب ، رقم۳۱۰۸ ، ابو عبیدة بن الجراح ، ۴ /  ۲۷۳ ۔ 
3 -     ریاض النضرة ، الباب الثانی ، ذکر ماجاء فی شھادتہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۳۵ ۔ 
4 -     تاریخ ابن عساکر ، رقم۲۴۷۷ ، سعید بن زید ، ۲۱ /  ۶۲ ۔