Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
276 - 360
سوال	حضرت طلحہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کن آٹھ خوش نصیب افراد میں سے ایک ہیں ؟ 
جواب	حضرت سیدنا طلحہ بن عُبیدُاللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اُن آٹھ افراد میں  سے ایک ہیں  جنہوں  نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا ۔  (1) 
سوال	حمایتِ رسول میں سب سے پہلے تلوار اٹھانے والے مردِ مجاہد کون تھے ؟ 
جواب	حضور نبیِ اکرم ، نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حفاظت و حمایت میں سب سے پہلے تلوار اُٹھانے والے حضرتِ سَیِّدُنا زبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ہیں ۔  (2) 
سوال	اسلام کا ستون کس شخصیت کو کہا گیا ہے ؟ 
جواب	حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرت سیدنا زبیر بن عَوَّام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے بارے میں فرمایا  : وہ اسلام کے ستونوں میں سے ایک ستون ہیں ۔  (3) 
سوال	غزوۂ اُحد میں حضرت ابو عبیدہ بن جَرَّاح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کس انداز میں عشقِ رسول کا عَمَلِی مُظَاہرہ کیا؟ 
جواب	غزوۂ احد میں جب حضور تاجدارِ ختمِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رخسارِ مبارک ’’خود‘‘ کی کڑیاں  پَیْوسْت ہونے سے زخمی ہوئے تو حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  یہ دیکھ کر تڑپ اٹھے اور عشقِ رسول کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس پہنچ کر فوراً ہی



________________________________
1 -     تاريخ ابن عساکر ، رقم۲۹۸۳ ، طلحة بن عبید اللہ ، ۲۵ /  ۵۴ ۔ 
2 -     حلیة الاولیاء ، زبیر بن العوام ، ۱ /  ۱۳۲ ، حدیث : ۲۸۰ ۔ 
3 -     معجم کبیر ، ۱ /  ۱۲۰ ، حدیث : ۲۳۲ ۔