پڑھتے ہوئے آپ کی روحِ اَقْدَس عالمِ قُدس کو روانہ ہوگئی ۔ (1)
سوال امیر المؤمنین شیرِِ خُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا مزار شریف کہاں واقع ہے ؟
جواب مشہور ومعروف قول یہ ہے کہ آپ نجف شریف میں مَدْفُون ہیں ۔ (2)
عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ
سوال راہِ خدا میں سب سے پہلا تیر کس نے چلایا؟
جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں سب سے پہلا تیرحضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کفار کی طرف پھینکا ۔ (3)
سوال حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کس عمر میں اسلام قبول کیا؟
جواب قبولِ اسلام کے وقت آپ کی عمر17یا19 سال تھی ۔ (4)
سوال اَلْفَیَّاض ، اَلْجُوْد اور اَلْخَیْر کے القاب کس صحابی کو عطا ہوئے ؟
جواب حضور جانِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی زَبانِ حق سے یہ القاب حضرت سیدنا طلحہ بن عُبَیْدُاللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوعطا ہوئے ۔ (5) علامہ عبدالرَّءُوْف مَناوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : آپ کی بکثرت سخاوت کی وجہ سے یہ القابات عطافرمائے گئے ۔ (6)
________________________________
1 - احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت ومابعدہ ، الباب الرابع فی وفاة...الخ ، وفاة علی ، ۵ / ۲۲۹ ۔
2 - اجمال ترجمہ اکمال ہامش علی مرآۃ المناجیح ، علی بن ابی طالب ، ۸ / ۴۷ ، شرح شجرہ قادریہ ، ص۴۳ ۔
3 - تاریخ ابن عساکر ، ابو اسحاق سعد بن ابی وقاص ، ۲۰ / ۲۹۱ ، رقم۲۴۲۶ ۔
4 - تاریخ ابن عساکر ، ابو اسحاق سعد بن ابی وقاص ، ۲۰ / ۲۹۳ ، رقم۲۴۲۶ ۔
5 - معجم کبیر ، ۱ / ۱۱۲ ، حدیث : ۱۹۷ ۔
6 - فیض القدیر ، ۴ / ۳۵۷ ، تحت الحدیث : ۵۲۷۴ ۔