Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
274 - 360
سوال	حضرت سیدناعلیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکوحضرت سیِّدُنا عیسٰی رُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَامسے کونسی مناسبت ہے ؟  
جواب	امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں کہ حضور سرورِ دو جہاں ، مالکِ کون و مکاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ارشادفرمایا  : تمہیں حضرت عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام سے ایک مناسبت ہے ، یہودیوں نے ان سے اتنا بُغْض کیا کہ ان کی والدۂ ماجدہ پر تہمت لگادی اورعیسائی اُن کی محبت میں ایسے حد سے گزرے کہ ان کے خداہونے کا عقیدہ بنالیا ۔ “ پھر حضرت سیدنا علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے فرمایا : ہوشیار ہوجاؤ  ! میرے حق میں بھی دو گروہ ہلاک ہوں گے :  (  1) حدسے بڑھی ہوئی محبت کرنے والے جو میرے بارے میں حد سے تجاوُز کرجائیں گے اور (  2) بے جا نفرت کرنے والے جو میری عداوت میں مجھے ذلیل وبے حیثیت کریں گے ۔  (1) 
سوال	قاتلانہ حملہ ہواتو سیدنا علی المرتضی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زبان سے کیا الفاظ نکلے ؟ 
جواب	جب عبدالرحمٰن بن ملجم خارجی نے آ پ  کے سر مبارک پر تلوار ماری اور آپ کی مقدس پیشانی اور چہرهٔ انور پر شدید زخم لگا تو آپ کی زبان مبارک سے یہ الفاظ اداہوئے : ”فُزْتُ بِرَبِّ الْکَعْبَۃِ یعنی ربِّ کعبہ کی قسم  ! میں کامیاب ہوگیا ۔ “    حضرت سیدنا محمدبن علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما  کابیان ہے کہ آپ نے اپنے صاحبزادوں کو بُلا کر کچھ وَصِیَّتیں فرمائیں ، اس کے بعد لَا اِلٰہَ اِلّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کے سوا کوئی دوسرا لفظ آپ  کی زبان مبارک سے نہیں نکلا اور کلمہ 



________________________________
1 -     مسند ابی یعلی ، مسند علی بن ابی طالب ، ۱ /  ۲۴۷ ، حدیث : ۵۳۰ ۔