Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
273 - 360
		مجھے بچوں اورعورتوں میں چھوڑ کرجارہے ہیں؟ ارشاد فرمایا :  کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے لئے حضرت سیِّدُناہارون عَلَیْہِ السَّلَامتھے ! البتہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ۔  (1) 
سوال	حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا مُجاہَدۂ نَفْس کیسا تھا ؟ 
جواب	ایک بار امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو کسی نے فالودہ پیش کیا تو آپ نے اسے سامنے رکھ کر ارشاد فرمایا : ’’بے شک تیری خوشبو عُمدَہ ، رنگ اچھا اور ذائقہ لذیذ ہے لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اپنے نفس کو اس چیز کا عادی بناؤں جس کا وہ عادی نہیں ۔ ‘‘ اور آپ نے اسے تناوُل نہیں فرمایا ۔  (2) 
سوال	حضور نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے سیِّدُنا علی المرتضیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن کیوں لگایاتھا؟ 
جواب 	جنگِ خیبر کے موقع پر حضرت سیدناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی آنکھوں میں آشوب تھا (  یعنی آنکھیں دُکھ رہی تھیں) ، دو عالَم کے مالک و مختارنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی آنکھوں میں اپنا لُعابِ دہن لگا کر دعا فرما ئی جس سے وہ  فوراً شفایاب ہوگئے گویا انہیں کبھی آشوبِ چَشْم ہوا ہی نہیں تھا ۔  پھر آپ نے ان کے ہاتھ میں جھنڈا عطا فرمایا اور خیبر کا میدان اسی دن ان کے ہاتھوں سے سَر ہوگیا ۔  (3) 



________________________________
1 -     مسلم ، کتاب فضائل الصحابة ، باب من فضائل علی بن ابی طالب ، ص۱۰۰۶ ، حدیث : ۶۲۱۸ ۔ 
2 -     حلیة الاولیاء ، علی بن ابی طالب ، ۱ /  ۱۲۳ ، رقم : ۲۴۷ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب المغازی ، باب غزوة خیبر ، ۳ /  ۸۵ ، حدیث :  ۴۲۱۰ بتغیر قلیل ۔