Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
272 - 360
سوال	سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے کتنی احادیث مَروِی ہیں؟ 
جواب	حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے پانچ سو چھیاسی (  586) احادیث مروی ہیں جن میں بیس مُتَّفَق عَلَیْہ ہیں نو بخاری کی ہیں اور پندرہ مسلم میں ۔  (1) اور بقیہ دیگر کتبِ حدیث میں ہیں ۔  
سوال	مدینے والوں میں سے کون فیصلے کرنے اور علمِ مِیْراث میں  بڑے ماہر تھے ؟ 
جواب	اہلِ مدینہ میں سے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو  مُقَدَّمات کے فیصلے کرنے اور علمِ میراث میں مَہارَت حاصل تھی ۔  (2) 
سوال	حضرت سیدناعلی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو ”اَبُو تُراب “کی کنیت کیسے ملی؟ 
جواب	نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسجد تشریف لائے  تووہاں  حضرت علی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اس حال میں لیٹے ہوئے تھے  کہ آپ کی ایک جانب سے چادر ہٹی ہوئی تھی اور وہاں مٹی لگی ہوئی تھی تورسولِ کریم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلٰوةِ وَالتَّسْلِيْم نے مِٹّی جھاڑتے ہوئے دو مرتبہ ارشادفرمایا :  قُمْ اَبَا تُرَابٍیعنی اٹھو !  اے مٹی والے  ۔  (3) 
سوال	غزوۂ تبوک کے  وقت کس صحابی کو مدینۂ منورہ میں رہنے کا حکم دیاگیا؟ 
جواب	غزوۂ تبوک کے موقع پرحضور نبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو مدینۂ منورہ میں چھوڑ دیا ۔ انہوں نے عرض کی :  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ 



________________________________
1 -      اجمال ترجمہ اکمال ہامش علی مرآۃ المناجیح ، علی بن ابی طالب ، ۸ /  ۴۷ ۔ 
2 -     تاریخ ابن عساکر ، علی بن ابی طالب ، ۴۲ /  ۴۰۵ ، رقم۴۹۳۳ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب الصلاة ، باب نوم الرجال فی المسجد ، ۱ /  ۱۶۹ ، حدیث : ۴۴۱  ۔