سب سے آخری فتنہ دَجّال کاخُرُوج ہوگا ۔ (1)
سوال بوقتِ شہادت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر کیا تھی ؟
جواب حضرت سیدنا امام سیوطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے نقل فرمایا : شہادت کے وقت آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر 82 سال تھی ۔ (2)
سَیِّدُنا علیُّ الْمُرْتَضی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم
سوال سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا حضورنبیِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کیا رشتہ ہے ؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہحضور تاجدار دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا کے بیٹے ہیں ۔ (3)
سوال حضرت سیدناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا حلیہ مبارک کیسا تھا؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا رنگ گندمی ، آنکھیں بڑی ، قد مبارک درمیانہ ، داڑھی چوڑی اور سفید تھی ۔ (4)
سوال بنی ہاشم میں سے پہلے خلیفہ کون تھے ؟
جواب حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمبنی ہاشم میں سے پہلے خلیفہ تھے ۔ (5)
________________________________
1 - تاریخ ابن عساکر ، رقم۴۶۱۹ ، عثمان بن عفان ، ۳۹ / ۴۴۷ ۔
2 - تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان ، ص۱۲۹ ۔
3 - الاعلام ، علی بن ابی طالب ، ۴ / ۲۹۵ ۔
4 - تاریخ ابن عساکر ، رقم۴۹۳۳ ، علی بن ابی طالب ، ۴۲ / ۱۲ ۔
5 - اسد الغابة ، رقم۳۷۸۳ ، علی بن ابی طالب ، ۴ / ۱۰۰ ۔