Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
270 - 360
		کی گئی :   جنّت و دوزخ کا تذکِرہ کرتے وَقْت آپ نہیں روتے مگر قَبْر پر روتے ہیں اِس کی کیا وجہ ہے ؟ جواب دیاکہ حضورنبی پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : قبرآخرت کی سب سے پہلی منزل ہے ، اگر بندے نے اِس سے نَجات پائی تو بعد کا مُعاملہ اس سے آسان ہے اور اگر اس سے نَجات نہ پائی تو بعد کا مُعاملہ زِیادہ سخت ہے ۔  (1) 
سوال	کون سے خلیفۂ  راشدبَیْتُ الْمال سے  وَظیفہ (  تنخواہ) نہیں لیتے تھے ؟ 
جواب	حضرت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ سوائے ان کے باقی تینوں خلفاء نے بیت المال سے خلافت کی تنخواہ وصول کی ہے ۔  (2) 
سوال	حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی حیا کا عالَم کیا تھا ؟ 
جواب	حضر تِ سیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اَمِیْرُ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شرم و حیا کی شدّت یوں بیان فرمائی  :  اگرآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کسی کمرے میں ہوتے اوراُس کا دروازہ بھی بند ہوتاتب بھی نہانے کے لئے کپڑے نہ اتارتے اورحیا کی وجہ سے کمر سیدھی نہ کرتے تھے ۔  (3) 
سوال	اسلام میں سب سے پہلا فتنہ کونسا ہوا؟ 
جواب	حضرت سیدناحُذیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا فتنہ اَمیرالمؤمنین حضرت سیدناعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت ہے اور



________________________________
1 -     ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب ذکر القبر والبلی ، ۴ /  ۵۰۰ ، حدیث : ۴۲۶۷ ۔ 
2 -     مرآۃ المناجیح ، ۳ /  ۶۷ ۔ 
3 -     حلیة الاولیاء ، عثمان بن عفان ، ۱ /  ۹۴ ، رقم : ۱۵۹ ۔