Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
269 - 360
سوال	سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حُلیہ مبارک بیان کیجئے ؟ 
جواب	آپ درمیانے قد کے خُوبْرُو شخص تھے ، رنگ میں سفیدی کے ساتھ ساتھ سرخی شامل تھی ، داڑھی بہت گھنی تھی ، جسم کی ہڈیاں چوڑی اور شانے کافی پھیلے ہوئے تھے ۔  پنڈلیاں بھری ہوئی تھیں ، ہاتھ لمبے تھے جن پر کافی بال تھے ، سَرکے بال گھنگھریالے تھے ، دانت بے حد خوبصورت تھے اور سونے کے تار سے بندھے ہوئے تھے ، کنپٹیوں کے بال کانوں تک آتے تھے ، زَرْد رنگ کا خِضاب کرتے تھے ۔  (1) 
سوال	حضور نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک شخص کا جنازہ پڑھانے سے انکار کیوں فرمایا؟ 
جواب	حدیث پاک میں ہے :  بارگاہِ رسالت میں ایک جنازہ لایا گیا تاکہ حضورنبی رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس  کی نماز پڑھیں لیکن آپ نے نمازِ جنازہ نہ پڑھی ، عرض کی گئی :  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اس سے پہلے ہم نے آپ کو کسی کی نمازِ جنازہ چھوڑتے نہیں دیکھا  ۔ ارشادفرمایا :  یہ شخص عثمان (  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ) سے بغض رکھتا تھا تو اللہتعالیٰ کا مبغوض ہوا ۔  (2) 
سوال 	سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا خوفِ آخرت کیسا تھا؟ 
جواب	امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُجب کسی قَبْر پر تشریف لاتے تو اس قَدرآنسو بہاتے کہ آپ کی داڑھی مبارَک تَر ہو جاتی ۔ عرض 



________________________________
1 -     تاریخ ابن عساکر ، رقم۴۶۱۹ ، عثمان بن عفان ، ۳۹ /  ۱۲ ، تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان ، ص۱۱۹ ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب المناقب ، باب مناقب عثمان بن عفان ، ۵ /  ۳۹۶ ، حدیث : ۳۷۲۹ ۔