جواب کیونکہ حکم ایمان بِالغیب کا ہے اور اب غیب نہ رہا ، بلکہ یہ چیزیں مُشَاہَدَہ میں آگئیں ۔ (1)
سوال دفن کے بعد مردے کے ساتھ کیا معاملات پیش آتے ہیں؟
جواب جب دفن کرنے والے دفن کرکے وہاں سے چلتے ہیں مردہ اُن کے جُوتوں کی آواز سنتا ہے ۔ (2) ، اُس وقت اُس کے پاس دو فرشتے اپنے دانتوں سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں (3) ، اُن کی شکلیں نہایت ڈراؤنی اور ہیبت ناک ہوتی ہیں (4) ، اُن کے بدن کا رنگ سیاہ (5) اور آنکھیں نیلی (6) اور دیگ کے برابر اور شعلہ زن ہوتی ہیں (7) اور اُن کے ہیبت ناک بال سر سے پاؤں تک (8) اور اُن کے دانت گائے کے سینگ برابر (9) ، جن سے زمین چیرتے ہوئے آئیں گے (10) ، اُن میں ایک کومنکراوردوسرے کو نَکِیْر کہتے ہیں (11) ، مردے کو
________________________________
1 - بہار شریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۰۰ ۔
2 - بخاری ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عذاب القبر ، ۱ / ۴۶۳ ، حدیث : ۱۳۷۴ ۔
3 - اثبات عذاب القبر للبیھقی ، باب تخویف اھل الایمان بعذاب القبر ، ص۸۱ ، حدیث : ۱۰۴ ۔
4 - احیاء علوم الدين ، کتاب قواعد العقائد ، معنی الکلمة الثانیة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۱۲۷ ۔
5 - اثبات عذاب القبر للبیھقی ، باب تخویف اھل الایمان بعذاب القبر ، ص۸۱ ، حدیث : ۱۰۴ ۔
6 - ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عذاب القبر ، ۲ / ۳۳۷ ، حدیث : ۱۰۷۳ ۔
7 - معجم اوسط ، ۳ / ۲۹۲ ، حدیث : ۴۶۲۹ ۔
8 - اثبات عذاب القبر للبیھقی ، باب تخویف اھل الایمان بعذاب القبر ، ص۸۱ ، حدیث : ۱۰۴ ۔
شرح الصدور ، باب فتنة القبر وسوال الملکین ، حدیث ابن عباس ، ص۱۲۲ ۔
9 - معجم اوسط ، ۳ / ۲۹۲ ، حدیث : ۴۶۲۹ ۔
10 - 3 اثبات عذاب القبر للبیھقی ، باب تخویف اھل الایمان بعذاب القبر ، ص۸۱ ، حدیث : ۱۰۴ ۔
11 - 4 ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عذاب القبر ، ۲ / ۳۳۷ ، حدیث : ۱۰۷۳ ۔