سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
سوال مسلمانوں میں سب سے پہلے کس نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہجرت کی تھی؟
جواب سب سے پہلے حضرت سیدناعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنی زوجہ شہزادیٔ رسول حضرت سیدتنارُقَیَّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی ، بقیہ تمام مہاجرین ان کے بعد ہجرت کرکے حبشہ پہنچے تھے ۔ اور ان کے لئے سرکارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہ دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں میاں بیوی کے ساتھ ہو اور حضرت لوط عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہجرت کی ہے ۔ (1)
سوال بیعتِ رضوان میں کس صحابی کی طرف سے حضورنبیِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود بیعت فرمائی تھی ؟
جواب وہ صحابی حضرت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔ بیعتِ رضوان کے موقع پرآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ حضور نبیِ مکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قاصد بن کر مکۂ مکرمہ گئے ہوئے تھے توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : بے شک عثمان اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے کام میں ہے ۔ پھر آپ نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھ کر فرمایا : یہ عثمان کی طرف سے ہے ۔ (2)
سوال کون سے صحابی غیر حاضری کے باوجودشرکائے بدر میں شامل ہیں ؟
________________________________
1 - معجم کبیر ، ۱ / ۹۰ ، حدیث : ۱۴۳ ۔
2 - ترمذی ، کتاب المناقب ، باب مناقب عثمان بن عفان ، ۵ / ۳۹۲ ، ۳۹۴ ، حدیث : ۳۷۲۲ ، ۳۷۲۶ ۔