Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
266 - 360
 مکمل ہوئی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے سورۂ انفال کی آیت نمبر ۶۴ نازل فرمائی ۔  (1)  (  2) آپ کے قبولِ اسلام پر فرشتوں نے خوشیاں منائیں ۔  (2)  (  3) رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ جبریلِ امین نے مجھے بتایا :  حضرت عمر کی وفات پر دِینِ اسلام روئے گا ۔  (3) 
سوال	حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سورۂ بقرہ  کی تفسیر کتنے سال میں پڑھی؟ 
جواب	آپ نے 12سال میں سورۂ بقرہ پڑھی اور تفسیر مکمل ہونے پر شکرانے میں ایک اونٹ ذبح فرمایا ۔  (4) 
سوال	سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کس صحابی نے غسل دیا؟ 
جواب	آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے غسل دیا ۔  (5) 
سوال	سیدنا فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوقبرمیں اتارنے والے صحابۂ  کرام کے نام بتائیے ؟ 
جواب	 (  1) حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر (  2) حضرت سیدنا عثمانِ غنی (  3) حضرت سیدنا سعید بن زَید (  4) حضرت سیدنا صُہَیب بن سِنان اور  (  5) بعض روایتوں میں حضرت سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کا نام بھی آیا ہے ۔  (6) 



________________________________
1 -     معجم کبیر ، ۱۲ /  ۴۷ ، حدیث : ۱۲۴۷۰ ۔ 
2 -     ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل عمر ، ۱ /  ۷۶ ، حدیث : ۱۰۳ ۔ 
3 -     معجم کبیر ، ۱ /  ۶۷ ، حدیث : ۶۱ ۔ 
4 -     شرح المؤطا للزرقانی ، کتاب القران ، باب ماجاء فی القرآن۲ /  ۲۹ ، تحت الحدیث : ۴۸۰ ۔ 
5 -     اسد الغابة ، رقم۳۸۲۴ ، عمر بن الخطاب ، ۴ /  ۱۹۰ ۔ 
6 -     طبقات کبری ، رقم۵۶ ، عمر بن الخطاب ، ۳ /  ۲۸۱ ، اسد الغابة ، رقم۳۸۲۴ ، عمر بن الخطاب ، ۴ /  ۱۹۰ ۔