Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
265 - 360
جواب	امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سب سے پہلے مردم شماری کرواکے لوگوں کے ناموں کی فہرستیں مرتب فرمائیں ۔  (1) 
سوال	جِن کو لڑائی میں ہرانے والے صحابی کا نام بتائیے ؟ 
جواب	 امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔  (2) 
سوال	 مسجدِ نَبَوی کے فرش کو سب سے پہلے کس نے  پَکّا کروایا؟ 
جواب	مسجد ِنبوی میں سب سے پہلے پتھر بچھانے والے سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں ، مسجدِ نبوی کا فرش کچا تھا ، لوگ جب سجدے سے سر اٹھاتے تو مٹی کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو جھاڑتے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مسجد کا فرش پکا کرنے کے لیے ریت بچھانے کا حکم دیاتو مقامِ عَقیق سے بجری لائی گئی اور مسجدِ نبوی میں بچھا کر اس کا فرش پکا کردیا گیا ۔   (3) 
سوال	سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی انگوٹھی پر کیا لکھا تھا؟ 
جواب	اُس پر یہ  لکھا تھا : کَفٰی بِالْمَوْتِ وَاعِظًایا عُمَرَ یعنی اے عمر !  نصیحت کے لیے موت  کافی ہے ۔  (4) 
سوال	سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کچھ خصوصیات بیان کیجئے ؟ 
جواب	 (  1) سیدنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مسلمان ہونے پر چالیس کی تعداد



________________________________
1 -     تاریخ طبری ، السنة الثالثة والعشرون ، حملہ الدرة وتدوینہ الدواوین ، ۳ /  ۳۰۰ ، رقم : ۲۳۲ ۔ 
2 -     معجم کبیر ، ۹ /  ۱۶۶ ، حدیث : ۸۸۲۶ ۔ 
3 -     مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الاوائل ، باب اول ما فعل ومن فعلہ ،  ۸ /  ۳۴۵ ، حدیث : ۱۷۶ ۔ 
4 -     معرفة الصحابة ، معرفة نسبة الفاروق ، ۱ / ۷۷ ، رقم : ۲۱۱ ۔