نے آپ ہی کونماز پڑھانے کا حکم دیا ۔ (1)
سَیِّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ
سوال کس صحابی کے قبولِ اسلام پر مسلمانوں نے بہت بلندآواز میں تکبیریں کہیں ؟
جواب حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اسلام قبول کرنے پر مسلمانوں نے خوش ہوکر بآوازِ بلند تکبیریں کہیں جن سے پہاڑ گونج اُٹھے ۔ (2)
سوال حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کِن دو صحابۂ کرام کو اپنے زمینی وَزِیر قراردیا ہے ؟
جواب حضرت ِ سیدنا صدیقِ اکبر اورحضرت سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو ۔ (3)
سوال سب سے پہلے پولیس کا محکمہ کس نے قائم کیا؟
جواب یہ محکمہ سب سے پہلے سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے قائم فرمایا ۔ (4)
سوال سب سے پہلے ہجری تاریخ کس نے مُقَرَّر کی اور کس مہینے سے اس تاریخ کو جاری فرمایا گیا؟
جواب سب سے پہلے امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہجری تاریخ مقرر کی اور اس کو محرم الحرام سے جاری کیا ۔ (5)
سوال سب سے پہلے مَردُم شماری کس نے کرائی؟
________________________________
1 - تاریخ ابن عساکر ، رقم۳۳۹۸ ، ابو بکر الصدیق ، ۳۰ / ۲۱۸ ، حدیث : ۶۳۲۵ ۔
2 - مسند بزار ، مسند عمر ، ۱ / ۴۰۲ ، حدیث : ۲۷۹ ۔
3 - ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فی مناقب ابی بکر وعمر کلیھما ، ۵ / ۳۸۲ ، حدیث : ۳۷۰۰ ۔
4 - طبقات ابن سعد ، رقم ۶۲۷ ، عبداللہ بن عتبة ، ۵ / ۴۳ ، فیضان فاروق اعظم ، ۱ / ۷۴۱ ۔
5 - مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، ھجرتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۱۵۶ ۔