حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ میں یہ علم ابوبکر کو سکھاؤں ۔ (1)
سوال حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاروبار کیا تھا؟
جواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کپڑے کاکاروبار کیا کرتے تھے ۔ (2)
سوال سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو’’اَمِیْرُ الْحَج‘‘ کب بنایا گیا تھا؟
جواب حضورتاجدارِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ذوالقعدہ 9 ہجری میں حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوامیرالحج بناکر حج کے لیے روانہ فرمایا ۔ (3)
سوال اِمامُ الْانْبِیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَلالَت ( مرض شریف ) کے دوران کس صحابی نے نمازیں پڑھائیں ؟
جواب پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی علالت کے دوران امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے امامت کے فرائض سَر اَنجام دیئے ۔ (4)
سوال سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کچھ خصوصیات بیان فرمائیے ؟
جواب ( 1) ہجرتِ مدینۂ طیبہ کے وقت آپ ہی رحمتِ کَوْنَیْن ، سلطانِ دارَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رفیقِ سفر تھے ۔ ( 2) صرف آپ ہی رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے یارِ غارہیں ۔ ( 3) حضورِاکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
________________________________
1 - تاریخ ابن عساکر ، ابو بکر الصدیق ، ۳۰ / ۲۱۸ ، حدیث : ۶۳۲۵ ، رقم۳۳۹۸ ۔
2 - لمعات التنقیح ، کتاب الامارۃ والقضاء ، باب رزق الولاۃ وھدایاھم ، ۶ / ۵۰۰ ، تحت الحدیث : ۳۷۴۷ ۔
3 - بخاری ، کتاب المغازی ، باب حج ابی بکر ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۱۲۸ ، حدیث : ۴۳۶۳ ۔
تفسیر صراط الجنان ، پ۱۰ ، سورۃ التوبہ ، تحت الآیۃ : ۱ ، ۴ / ۶۰ ۔
4 - ترمذی ، کتاب المناقب ، باب مناقب ابی بکر الصدیق ، ۵ / ۳۷۹ ، حدیث : ۳۶۹۲ ۔