Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
262 - 360
جواب	شیخین سے مراد امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق اور امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں  ۔  (1) 
سوال	سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مال کے متعلق حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کیا فرمایا ؟ 
جواب	حضورنبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  مَا نَفَعَنِیْ مَالٌ قَطُّ مَا نَفَعَنِیْ مَالُ اَبِیْ بَکْریعنی مجھے کبھی کسی کے مال نے وہ فائدہ نہ دیا جو ابو بکر کے مال نے دیا ۔  (2) 
سوال	حضرت سَیِّدُناابو بکر صدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کون سی تین باتیں پسندتھیں ؟ 
جواب	سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  : مجھے تین باتیں پسند ہیں :  (  1) حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ اَنور کا دیدار کرتے رہنا   (  2) آپ پر اپنا مال خرچ کرنااور (  3) آپ کی بارگاہ میں حاضر رہنا ۔  (3) 
سوال	سیدناصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کتنے غلام آزاد کئے ؟ 
جواب	آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سات غلام خرید کرآزاد فرمائے ۔  (4) 
سوال	سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی علمِ تعبیر میں مہارت کا راز کیا تھا؟ 
جواب	مہارت کا راز یہ  تھا کہ آپ نے یہ علم  براہِ راست بارگاہِ رسالت سے پایا ۔ حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  مجھے خوابوں کی تعبیر بتانے کا 



________________________________
1 -     بہار شریعت ، ۳ /  ۲۷ ۔ 
2 -     ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فی فضائل اصحاب رسول اللہ ، ۱ /  ۷۲ ، حدیث : ۹۴ ۔ 
3 -     روح البیان ، پ۲۰ ، النمل ، تحت الآیة : ۶۲ ، ۶ / ۳۶۲ ۔ 
4 -      تاریخ ابن عساکر ، رقم۳۳۹۸ ، ابو بکر الصدیق ، ۳۰ /  ۶۷ ۔