Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
261 - 360
سوال	وہ کون  سا پہلوان تھا جسے حضورنبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین بار زمین پر پچھاڑاتو وہ اسلام لے آیا؟ 
جواب	اس پہلوان کا نام  ’’یزید بن رُکانہ‘‘رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہے ۔  (1) 
سیدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  
سوال	اسلام کے خطیبِ اوّل کون ہیں؟ 
جواب	خطیبِ اوّل حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں کہ آپ نے سب سے پہلے مسجد الحرام شریف میں خطبہ دیا ۔  (2) 
سوال	کیا سیدناصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شجرۂ نسب حضور رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شجرۂ مبارکہ سے ملتا ہے ؟ 
جواب	جی ہاں ! ساتویں پشت میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاشجرۂ نسب امامُ الانبیاء والمرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خاندانی شجرہ سے مل جاتا ہے ۔  (3) 
سوال	حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے والدین  کا نام اور کنیت بتائیے ؟ 
جواب	آپ کے والد ماجد کا نام عثمان اور ان کی کنیت ابو قحافہ تھی جبکہ والدۂ ماجدہ کا نام  سلمیٰ بنت صخر اور کنیت اُمُّ الخیر تھی ۔  (4) 
سوال	صحابۂ کرام  میں شیخین سے کون مراد ہیں ؟ 



________________________________
1 -     شرح المواھب ، الفصل الثانی فیما اکرمہ اللہ تعالی بہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۶ /  ۱۰۳ ۔ 
2 -     تاریخ ابن عساکر ، رقم۳۳۹۸ ، ابو بکر الصدیق ، ۳۰ /  ۴۷ ۔ 
3 -     معجم کبیر ، ۱ /  ۵۱ ، حدیث : ۱ ۔ 
4 -     معجم کبیر ، ۱ /  ۵۱ ، حدیث : ۱ ۔