Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
260 - 360
		ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قیصروکسریٰ  اورحبشہ کے شہروں کی فتوحات کا اعلان فرمایا ۔  (1) 
سوال	 خیبر کے مشہور قلعے کتنے ہیں؟ اور اُن کے نام بتائیے ؟ 
جواب	خیبر کے مشہور قلعے آٹھ ہیں ، جن کے نام یہ ہیں :  (  1) کَتِیْبَہ (  2) ناعم   (  3) شَق  (  4) قَموص (  5) نطارہ      (  6) صَعْب   (  7) سطیخ (  8) سُلالم ۔  (2) 
سوال	جنگِ خیبر کے موقع پرکونسی چیزوں کوحرام قرار دیاگیا ؟ 
جواب	  (  1) تقسیم سے قبل مالِ غنیمت کی خریدوفروخت (  2) پالتو گدھا (  3) کیلے والا  (  نوکیلے دانتوں والا) ہر درندہ (3)  (  4) نکاحِ متعہ کی حرمت بھی اسی موقع پر بیان ہوئی ۔  (4) 
سوال	غزوہ ٔفتحِ مکہ کے موقع پر اسلامی لشکرکی تعداد کتنی تھی ؟ 
جواب	غزوۂ فتحِ مکہ کے لئے حضورِاَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینۂ منورہ سے بار ہ ہزار کا لشکرِ جرارساتھ لے کر روانہ ہوئے ۔  (5) 
سوال	مکہ مکرمہ میں داخلے کے وقت حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کون سی سورۂ مبارکہ تلاوت فرمارہے تھے ؟ 
جواب	اُس وقت حضورتاجدارِ ختمِ نبوّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’سورۂ فتح‘‘ کی تلاوت فرمارہے تھے ۔  (6) 



________________________________
1 -     نسائی ، کتاب الجھاد ، باب غزوة الترک والحبشة ، ص ۵۱۷ ، حدیث : ۳۱۷۳  ۔ 
2 -     مدارج النبوت ، قسم سوم باب ششم ، باب ذکر سال ششم...الخ ، ۲ /  ۲۳۴ ۔ 
3 -     سبل الھدی والرشاد ، الباب الرابع والعشرون فی غزوۃخیبر ، ۵ / ۱۳۰ ۔ 
4 -     مدارج النبوت ، قسم سوم باب ششم ، باب ذکر سال ششم     الخ ، ۲ /  ۲۶۰ ۔ 
5 -     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۳۱۰ ۔ 
6 -     شرح المواھب ، باب غزوة الفتح الاعظم ، ۳ /  ۴۳۲ ۔