Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
259 - 360
جواب	اِس جنگ میں تین جھنڈے عطا فرمائے ۔ ایک جھنڈا حضرت سیدنااُسید بن حُضَیر کو ، دوسرا حضرت سیدنا مُصعب بن عُمیر یا حضرت سیدناعلی المرتضیٰ کو اور تیسرا جھنڈا حضرت سیدناحُباب بن مُنذِر یا حضرت سیدناسعد بن عُبادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو عطا فرمایا ۔  (1) 
سوال	جنگِ خَنْدق کے لئے کتنی گہری خندق کھودی گئی اور یہ کام کتنے افراد نے کیا؟ 
جواب	غزوۂ خندق کے لئے  پانچ گزگہری  خندق کھودی گئی اور حضورنبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ تین ہزارصحابۂ کرام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے مل کر یہ کام سرانجام دیا ۔  (2) 
سوال	جنگ کے لئے خندق کھودتے وقت  نمودار ہونے والی سخت چٹان کو کس نے توڑا؟ 
جواب	نمودار ہونے والی وہ سخت چٹان کسی سے بھی نہ ٹوٹ سکی  تو تین دن سے فاقہ میں ہونے اور شکمِ مبارک پر پتھربندھا ہونے کے باوجودحضورتاجدارِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دستِ مبارک سے پھاوڑا مارا تو وہ چٹان ریت کے بُھر بُھرے ٹیلے کی طرح بکھر گئی ۔  (3)  اور ایک روایت یہ ہے کہ اس چٹان پر تین مرتبہ پھاوڑا مارا ، ہر ضرب پر اس میں سے روشنی نکلتی جس میں حضورِ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شام و ایران اور یمن کے شہروں کو دیکھ لیا اور ان ملکوں کے فتح ہونے کی بشارت دی ۔  (4) اور نسائی  شریف کی روایت میں 



________________________________
1 -     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۲۰۵ ۔ 
2 -     مدارج النبوت ، قسم سوم باب پنجم ذکر سال پنجم     الخ ، ۲ /  ۱۶۸ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب المغازی ، باب غزوة الخندق ، ۳ / ۵۱ ، حدیث : ۴۱۰۱  ۔ 
4 -     مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۲۴۱ ۔