Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
25 - 360
 پہچانتے ہو؟ سب کہیں گے :  ہاں !  یہ موت ہے ، وہ ذبح کر دی جائے گی اور کہے گا :  اے اہلِ نار !  ہمیشگی ہے ، اب موت نہیں ۔  اس وقت اُن کے لیے غم بالائے غم ہوگا ۔  (1) 
عالَمِ بَرْزَخ 
سوال	بَرْزَخ سے مراد قبر ہے یا وہ زمانہ جو بعد مرنے سے قیامت یا حشر تک ہے ؟ 
جواب	 نہ قبر نہ وہ زمانہ بلکہ وہ مقامات جن میں اَرواح بعدِموت حشر تک حسبِ مراتب رہتی ہیں ۔  (2) 
سوال	 وہ کونسا وقت ہے جب ہر شخص پر اسلام کی حقانیّت واضح ہوجاتی ہے ؟ 
جواب	جب زندگی کا وقت پورا ہو جاتا ہے ، اُس وقت حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام قَبضِ روح کے لیے آتے ہیں اور اُس شخص کے دائیں بائیں جہاں تک نگاہ کام کرتی ہے فرشتے دکھائی دیتے ہیں ، مسلمان کے آس پاس رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں اور کافر کے دائیں بائیں عذاب کے ۔  (3)  اُس وقت ہر شخص پر اسلام کی حقّانیت آفتاب سے زیادہ روشن ہو جاتی ہے ، مگر اُس وقت کا ایمان معتبر نہیں ۔  (4) 
سوال	نزع کے وقت  ایمان لانا کیوں فائدہ مند نہیں ہے ؟ 



________________________________
1 -     بخاری ، کتاب التفسیر ، باب قولہ انذرھم یوم الحسرة ، ۳ /  ۲۷۱ ، حدیث : ۴۷۳۰ ۔ 
بخاری ، کتاب الرقاق ، باب صفة الجنة والنار ،  ۴ /  ۲۶۰ ، حدیث : ۶۵۴۸ ۔ 
2 -     ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۵۵ ۔ 
3 -     مسند امام احمد ، مسند الکوفیین ، ۶ /  ۴۱۳ ، حدیث : ۱۸۵۵۹ ۔ 
4 -     تفسیر طبری ، پ۲۴ ، المومن ، تحت الآیة : ۸۵ ، ۱۱ /  ۸۳ ۔