غزوات
سوال جہاد کی اجازت سب سے پہلے کس آیت کے ذریعے دی گئی؟
جواب سب سے پہلے سورۃ الحج کی آیت نمبر39کے ذریعے جہاد کی اجازت د ی گئی ، وہ آیت یہ ہے : ( اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙﰳ (۳۹)) ( ترجمۂ کنزالایمان : پروانگی عطا ہوئی ( جہاد کی) انہیں جن سے کافر لڑتے ہیں ، اس بناء پر کہ ان پر ظلم ہوااور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے ۔ ) (1)
سوال چندمشہور غزوات کے نام بتائیے ؟
جواب غزوۂ بدر ، غزوۂ اُحد ، غزوۂ احزاب ، غزوۂ خیبر ، غزوۂ فتحِ مکہ اورغزوۂ حنین ۔
سوال غزوۂ بدر میں کتنے مسلمان شہید ہوئے ؟
جواب جنگِ بدر میں کل چودہ مسلمان شہادت سے سرفراز ہوئے جن میں سے چھ مہاجر اور آٹھ انصار تھے ۔ (2)
سوال کس جنگ میں عین لڑائی کے وقت 300منافق جنگ سے الگ ہوگئے تھے ؟
جواب جنگِ اُحد میں مسلمانوں کو شکست ہوجائے اس لیے منافقوں نے کافروں کے ساتھ مل کر سازش کی اور 300منافق عین لڑائی کے وقت علیحدہ ہوگئے ۔ (3)
سوال غزوۂ اُحُد میں حضور تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کتنے جھنڈے کس کس کو عنایت فرمائے ؟
________________________________
1 - نسائی ، کتاب الجھاد ، باب وجوب الجھاد ، ص ۵۰۱ ، حدیث : ۳۰۸۲ ۔
2 - مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۱۹۳ ۔
3 - مواھب اللدنیة ، المقصد الاول ، مغازیہ وسرایاہ وبعوثہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۲۰۵ ۔