ڈول میں رکھا تو پانی آپ کی انگلیوں سے چشموں کی طرح پھوٹنے لگا اور 1500 کو کافی ہوگیا ۔ (1)
سوال حضرت سیّدنا عبداللہ بن عتیک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی اورپھر کیسے ٹھیک ہوئی ؟
جواب حضرت عبداﷲ بن عتیک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب ابو رَافِعْ یہودی کو قتل کرکے واپس ہونے لگے تو زینے سے گر جانے کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، انہیں اٹھاکر بارگاہِ رِسالت میں لایا گیاتو حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کی زبان سے ابو رَافِعْ کے قتل کا سارا واقعہ سنا اورپھر ان کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر اپنا دستِ مبارک پھیرا تو وہ فوراً ہی ٹھیک ہو گئی اورایسا لگتا تھا کہ ان کی ٹانگ کبھی ٹوٹی ہی نہ تھی ۔ (2)
سوال تیر لگنے کے سبب حضرت سَیِّدُنا قتادہ بن نعمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نکلی ہوئی آنکھ کیسے صحیح ہوئی؟
جواب حضور جانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی نکلی ہوئی آنکھ کو ہاتھ سے پکڑکر اس کی جگہ پر رکھااور اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دُعا مانگی تو وہ آنکھ بالکل صحیح ہوگئی اور اُن کی دونوں آنکھوں میں سے یہ آنکھ زیادہ خوبصورت تھی اور نظر بھی تیز تھی ۔ (3)
________________________________
1 - بخاری ، کتاب المناقب ، باب علامات النبوة فی الاسلام ، ۲ / ۴۹۳ ، حدیث : ۳۵۷۶ ۔
2 - بخاری ، کتاب المغازی ، باب قتل ابی رافع عبداللہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۳۱ ، حدیث : ۴۰۳۹ ۔
3 - شرح المواھب ، باب غزوة احد ، ۲ / ۴۳۲ ۔