Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
256 - 360
سوال	اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو اندھیرے میں گم ہونے والی سوئی کیسے ملی؟ 
جواب	اُمُّ المومنین حضرت سَیِّدَتُناعائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سَحَرکے وقت گھر میں کچھ سی رہی تھیں کہ اچانک سوئی ہاتھ سے گر گئی اور ساتھ ہی چراغ بھی بجھ گیا ، اتنے میں حضورنورِ کائناتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر میں داخل ہوئے اورآپ کے (  چہرۂ انور کے ) نور سے سارا گھرروشن و منوّر ہوگیا اور گُمشدہ سوئی مل گئی ۔ اُمُّ المؤمنین نے عرض کی :  آپ کا چہرہ کس قدر نورانی ہے ۔ ارشاد فرمایا :  اُس کے لئے ہلاکت ہے جو روزِ قیامت  مجھے نہ دیکھ سکے ۔ عرض کی :  آپ کو کون نہیں دیکھ سکے گا؟ فرمایا : بخیل ۔ عرض کی :  بخیل کون ہے ؟ ارشاد فرمایا :  وہ شخص جو میرا نام سن کرمجھ پر دُرود نہ پڑھے ۔  (1) اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلٰینَا مُحَمَّدٍوَّاٰلِہٖ بِقَدْرِحُسْنِہٖ وَجَمَالِہٖ ۔ 
سوزن گم شدہ ملتی ہے تبسم سے ترے         شام کو صبح بناتا ہے اُجالا تیرا (2)
سوال	 حدیبیہ کے روز 1500لوگوں کو پانی کا ایک چھوٹاڈول کیسے کافی ہوگیا؟ 
جواب	واقعہ یہ ہے کہ حدیبیہ کے دن لوگ پیاس میں مبتلا ہوئے جبکہ حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سامنے ایک چھوٹا ڈول  موجود تھا ، لوگوں نے حاضر ہوکرعرض کی : آپ کے سامنے رکھے اِس ڈول کے علاوہ  ہمارے پاس وضواور پینے کے لیے پانی نہیں ہے ۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنابابرکت ہاتھ



________________________________
1 -     القول البدیع ، الباب الثالث فی التحذیر من ترک ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۳۰۲ ۔ 
2 -     ذوقِ نعت ، ص۱۶ ۔