Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
255 - 360
سوال	کیا بروزِ قیامت  شفاعتِ مصطفے ٰ سے کفار کو بھی کچھ حصہ ملے گا؟ 
جواب	قیامت کے دن مرتبۂ شفاعتِ کُبریٰ حضور (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے خصائص سے ہے کہ جب تک حضور  (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) فتحِ بابِ شفاعت نہ فرمائیں گے کسی کو مجالِ شفاعت نہ ہو گی اور یہ شفاعتِ کُبریٰ مومن ، کافر ، مطیع (  فرمانبردار) ، عاصی  (  گنہگار) سب کے لیے ہے کہ وہ انتظارِ حساب جو سخت جاں گُزا ہوگا اِس بلا سے چھٹکارا کفّار کو بھی حضور  (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی بدولت ملے گا ۔  (1) 
سوال	پَنگھوڑے میں حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انگلی کے اشارے پر چاند اِدھر سے اُدھرکیوں ہوتا تھا ؟ 
جواب	 حضرت سیِّدُنا عباس بن عَبْدُالْمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی :  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم ! مجھے آپ کے دین میں آپ کی نبوّت کی علامت نے داخل کیا ہے ، وہ یہ کہ آپ جُھولے میں چاندسے کھیلتے تھے ، آپ  انگلی سے جہاں اشارہ کرتے چاند وہیں جھک جاتا  ۔ حضور مالک ومختار نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : میں چاند سے باتیں کرتا تھااور چاند مجھ سے باتیں کرتا تھا ، وہ مجھے رونے سے بہلاتا تھااور جب چاند عرشِ الٰہی کے نیچے سجدہ کرتاتو میں اُس کے تسبیح کرنے کی آواز سنتا تھا ۔  (2) 



________________________________
1 -     بہار شریعت ، حصہ اول ، ۱ /  ۷۰ ۔ 
2 -     دلائل النبوة ، جماع ابواب صفة رسول اللہ ، باب ماجاء فی حفظ اللہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۴۱ ۔