Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
254 - 360
سوال	قبولِ اسلام سے پہلے حضرت سیِّدُناابوسفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے شاہِ روم کے دربار میں حضور نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بارے میں کیا کہا تھا؟ 
جواب	انہوں نے کہا : ”ھُوَ فِیْنَا ذُوْ نَسَبٍ یعنی  وہ ہمارے درمیان عالی خاندان والے ہیں ۔ “حالانکہ اس وقت وہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بدترین دشمن تھے ۔  (1) 
سوال	پاکیزگیٔ مصطفیٰ کے متعلق حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کیا فرمایا؟ 
جواب	آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : میں نے کبھی کوئی عنبر ، مشک یا کوئی اور چیز ایسی نہیں سونگھی جس کی مہک پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہک سے زیادہ خوشبودار ہو ۔  (2) 
سوال 	پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے جسمِ اطہر  کے کچھ اوصاف بیان کیجئے 
جواب	 (  1) حضور سَیِّدُالْانْبِیاء وَالمرسَلیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے جسمِ اقدس اورلباسِ اطہر پر مکھی نہیں بیٹھتی تھی ۔  (3)  (  2) آپ جس جانور پرسوار ہوتے وہ عمر بھر ویسا ہی رہتا اورآپ کی برکت سے کبھی بوڑھا نہ ہوتا ۔  (4)  (  3) آپ جیسا روشنی میں دیکھتے ویسا ہی تاریکی میں دیکھتے تھے ۔  (5)   (  4) آپ  کا سایہ نہیں تھا ۔  (6) اور (  5) آپ کا پسینہ خوشبودار تھا ۔  (7) 



________________________________
1 -     بخاری ، کتاب الجھاد ، باب دعاء النبی الی الاسلام والنبوة ، ۲ / ۲۹۲ ، حدیث : ۲۹۴۱ ۔ 
2 -     بخاری ، کتاب المناقب ، باب صفة النبی ، ۲ /  ۴۸۹ ، حدیث : ۳۵۶۱ ۔ 
3 -      الشفا ، الباب الرابع فیما اظھرہ اللہ ۔ ۔ ۔ الخ ، فصل ومن ذالک ماظھر ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۳۶۸ ۔ 
4 -      الخصائص الکبری ، ذکر معجزاتہ فی ضروب الحیوانات ، باب کل دابۃ رکبھا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۱۰۷ ۔ 
5 -     الشفا ، الباب الثانی فی تکمیل اللہ تعالی ۔ ۔ ۔ الخ ، فصل واما وفور عقلہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۶۸ ۔ 
6 -     الخصائص الکبری ، ذکر المعجزات والخصائص ۔ ۔ ۔ الخ ، باب الایۃ فی انہ لم یکن ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۱۱۶ ۔ 
7 -     مسلم ، کتاب الفضائل ، باب طیب عرق النبی ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۹۷۸ ، حدیث : ۶۰۵۵ ۔