Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
253 - 360
جواب	حدیثِ پاک میں ہے کہ قیامت کے دن دوبندوں کو جنت میں جانے کا حکم ہوگا تو وہ عرض کریں گے :  یَااَللہ عَزَّ  وَجَلَّ !  ہم کس سبب سے جنت کے قابل ہوئے ، ہم نے تو جنت والا کوئی عمل نہیں کیا؟ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرمائے گا :  جنت میں داخل ہوجاؤ کیونکہ میں نے اپنے ذِمَّۂ کرم پرلیا ہے کہ جس کا نام محمد یا احمد ہوگا وہ دوزخ میں نہیں جائے گا ۔  (1) 
سوال	وہ کونسا اسم مبارک ہے جو دنیا کی پیدائش سے حضورامامُ الانبیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہری تشریف آوری تک کسی کا نہ ہوا؟ 
جواب	حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایک اسم مبارک’’احمد‘‘ہے ، آپ سے پہلے جب سے دنیا پیدا ہوئی کسی کا یہ نام نہ تھا تاکہ اس بات میں کسی کو شک وشبہ کی گُنجائش نہ رہے کہ کُتُبِ سابقہ اِلہامِیَّہ میں جس اَحمد کا ذِکر ہے وہ آپ ہی کی ذاتِ عالی ہے ۔  (2) 
سوال	حدیثِ پاک کی روشنی میں بتائیے کہ سب سے پہلے کون سی چیز بنائی گئی ؟ 
جواب	حضرت سیّدُنا جابر بن عبداللہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی  :  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے بتائیے کہ سب سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّنے کیاچیز بنائی؟ ارشاد فرمایا : اے جابر ! بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے نبی (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کا نور اپنے نور سے پیدا فرمایا ۔  (3) 



________________________________
1 -     مسند فردوس ، ۲ /  ۵۰۳ ، حدیث : ۸۵۱۵ ۔ 
2 -     شرح المواھب ، الفصل الاول فی ذکر اسمائہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ /  ۲۳۳ ۔ 
3 -     مصنف عبد الرزاق ، الجزء المفقود ، ص ۶۳ ۔