Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
252 - 360
		 حصوں میں تقسیم کررکھا تھا ۔ ایک حصہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کے لیے ، دوسرا عام مخلوق کے لیے اور تیسرا اپنی ذات کے لیے ۔  (1) 
سوال	حضورنبیِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس خاتون سے یہ جملہ کہا تھا :   اَنْتِ اُمِّیْ بَعْدَ اُمِّیْ یعنی میری سگی ماں کے بعدآپ  میری ماں ہو ۔ 
جواب	یہ بات حضرت اُمِّ ایمن  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے فرمائی تھی کیونکہ حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے  انتقال کے بعد حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پرورش کی  سعادت آپ ہی کے حصے میں آئی تھی ۔  (2) 
سوال	کیا 1438سال پہلے بھی جھنڈے کے ساتھ جلوس نکلا تھا؟ 
جواب	جی ہاں ! جب پیارے آقا ، دو عالَم کے داتا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہجرت فرماکر ’’موضَعِ غَمِیم‘‘کے قریب پہنچے تو بُریدہ اسلمی ، قبیلہ بنی سہم کے 70سوار لے کر مَعَاذَاللہگرفتار کرنے آئے ، مگررحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ فیضِ آثار سے خود ہی محبتِ شاہِ ابرار میں گرفتار ہوکر پورے قافلے سمیت مشرف بہ اسلام ہوگئے اور اپنا عمامہ سر سے اتار کر نیزے پر باندھ لیا اوریوں جھنڈے کے ساتھ جلوس کی صورت میں مدینۂ منورہ میں داخل ہوئے ۔  (3) 
فَضَائِل وخَصَائِص ومُعْجِزَات 
سوال	احمد اور محمد نام رکھنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 



________________________________
1 -     سیرتِ مصطفیٰ ، ص۵۸۶ ۔ 
2 -     مواھب اللدنیۃ ، المقصد الاول ، ذکر حضانتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ /  ۹۷ ۔ 
3 -     وفاء الوفا ، الباب الثالث فی اخبار سکانھا ۔ ۔ ۔ الخ ، الفصل التاسع فی ھجرة النبی ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۲۴۳ ۔