Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
251 - 360
		 (  2) حضرت عباس بن عبدالمطلب ۔  (1) 
سوال	شہزادۂ رسول حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت مبارک کس سن ہجری میں ہوئی  اورانہوں نے کتنی عمر پائی؟ 
جواب	حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے فرزندحضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ذو الحجہ 8ہجری  میں مدینہ پاک میں پیدا ہوئے ، سولہ یا اٹھارہ مہینے زندہ رہے اورمنگل کے دن دس ربیع الاول یا جمادی الاول 10ہجری  میں وفات پائی ۔  (2) 
سوال	پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جسمِ اقدس کا رنگ کیسا تھا؟ 
جواب	نورانی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اقدس کا رنگ ’’گورا سپید‘‘ تھا ، گویا کہ آپ کا مقدس بدن چاندی سے ڈھال کر بنایا گیا تھا ۔  (3) 
سوال	حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اطہر میں  ’’مہرِ نبوت‘‘ کس جگہ واقع تھی؟ 
جواب	حضور تاجدارِ انبیاومرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مقدس شانوں کے درمیان کبوتر کے انڈے کے برابر مہر نبوت تھی ۔  (4) 
سوال	حضور جانِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دن رات کو کتنے حصّوں میں تقسیم فرمایا ہوا تھا؟ 
جواب	حضورتاجدارِ ختمِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دن رات کو تین



________________________________
1 -     سیرتِ مصطفیٰ ، ص۶۹۹ ۔ 
2 -     مرآۃ المناجیح ، ۲ /  ۳۸۴ ۔ 
3 -     ترمذی ، الشمائل ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، ۵ /  ۰۵  ۵ ، حدیث : ۱۲ ۔ 
4 -     ترمذی ، الشمائل ، باب ماجاء فی خاتم النبوة ، ۵ /  ۵۰۶ ، حدیث : ۱۷ ۔