Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
250 - 360
		 کی ایک ہزار سال سے بھڑکائی ہوئی آگ یکایک بجھ گئی ۔  (  3) کسریٰ کے محل پر زلزلہ طاری ہوگیا ۔   (  4) دريائے ساوہ خشک ہوگیا ۔  (1) اور  (  5) والدۂ ماجدہ حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے جسمِ اَطہرسے نکلنے والے نورنے شام کے محلات رَوشن کردئیے ۔  (2) 
سوال	 دنیا میں تشریف آوری کے وقت حضور نبیِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ اَقدس پر کیا دعا تھی؟ 
جواب	اُمَّت کے والی ، شاہِ عالیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دنیا میں جلوہ افروز ہوتے ہی سجدہ فرمایا اور ہونٹوں پر یہ دُعا جاری تھی : رَبِّ ھَبْ لِیْ اُمَّتِیْ یعنی پَرْوَرْدْگار !  میری اُمَّت میرے حوالے فرما ۔  (3) 
سوال	ابو لَہَب  کافرکے عذاب میں کمی کرتے ہوئے اسے تھوڑا سا پانی کیوں دیا جاتا ہے ؟ 
جواب	کیونکہ اُس نے وِلادتِ مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشی میں اپنی لونڈی  ثُوَیْبَہ کو آزاد کیا تھا (  ابولہب کی خوشی بھتیجا پیدا ہونے کے لحاظ سے تھی) ۔  (4) 
سوال	حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا کتنے تھے اور کس کس نے اسلام قبول کیا؟ 
جواب	حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 12 چچا تھے جن میں سے چار نے اسلام کا زمانہ پایا اور دو نے اسلام قبول کیا :  (  1) حضرت  حمزہ بن عبدالمطلب 



________________________________
1 -     دلائل النبوة ، باب ماجاء فی ارتحاس ایوان الکسری ۔ ۔  ۔ الخ ، ۱ /  ۱۲۶ ۔ 
2 -     مسند امام احمد ، مسند الشامیین ، ۶ /  ۸۷ ، حدیث : ۱۷۱۶۳ ۔ 
3 -     معارج النبوۃ ، رکن دوم ، ص۴۴ ، فتاویٰ رضویہ ، ۳۰ / ۷۱۷ ۔ 
4 -     بخاری ، کتاب النکاح ، باب وامھاتکم ۔ ۔  ۔ الخ ، ۳ /  ۴۳۲ ، حدیث : ۵۱۰۱ ۔