Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
248 - 360
		 اور نمرود و بُخْت نَصَّر ، یہ دونوں کافر تھے ۔  (1) 
سوال	شہر’’سبا‘‘کے کچھ اوصاف بیان کیجئے ؟ 
جواب	اس پاکیزہ شہر کی آب و ہوالطیف ، صاف ستھری سرزمین ، نہ اس میں مچھر ، نہ مکھی ، نہ کھٹمل ، نہ سانپ ، نہ بچھو  ،  ہوا کی پاکیزگی کا یہ عالَم کہ اگر کہیں اور کا کوئی شخص اس شہر سے گزر جائے اور اس کے کپڑوں میں جوئیں ہوں تو سب مر جائیں ۔  (2) 
سوال	” اَلْعَرَبُ الْعَارِبَہ“اور”اَلْعَرَبُ الْمُسْتَعْرِبَہ“ کن کو کہا جاتا ہے ؟ 
جواب	حضرت سیدنااسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام سے پہلے کے جتنے بھی عرب ہیں انہیں ”اَلْعَرَبُ الْعَارِبَہ“اورحضرت سیدنا اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد کو” اَلْعَرَبُ الْمُسْتَعْرِبَہ“ کہا جاتا ہے ۔  (3) 
سوال	انطاکیہ شہر والوں کی ہدایت کے لیے حضرت سیدناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے جو تین مبلغ روانہ فرمائے اُن کے نام بتائیے ؟ 
جواب	اُن میں سے ایک کا نام’’صادق‘‘دوسرے کا نام”مصدوق“اور تیسرے کا نام’’شمعون‘‘رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْتھا ۔  (4) 
سیرتِ سَیِّدُ الاَنْبِیاءصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سوال	حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نسب شریف کیا ہے ؟ 



________________________________
1 -     تفسیرصاوی ، پ۳ ،  البقرة ، تحت الآیة : ۲۵۸ ، ۱ / ۲۱۹ ۔ 
2 -     تفسیرمدارک ، پ۲۲ ، سبا ، تحت الآیة : ۱۵ ، ص۹۶۰ ۔ 
3 -     سیرة نبویة لابن کثیر ، ذکر اخبار العرب ، ۱ /  ۳ ۔ 
4 -     تفسیرصاوی ، پ۲۲ ، یس ، تحت الآیة : ۱۳ ،  ۵ / ۱۷۰۸ ، ۱۷۰۹  ملتقطا ۔