سوال دروازۂ بَیْتُ الْمَقْدِسمیں داخل ہوتے وقت بنی اسرائیل نے کیا نافرمانی کی اورپھرانہیں کیا سزاملی؟
جواب انہیں حکم تھا کہ وہ اِس دروازے میں ادب و اِحترام کے ساتھ جھک کر اور اپنے لئے معافی کی دعا مانگتے ہوئے داخل ہوں مگرانہوں نے اس حکم کی نافرمانی کی اور اپنے سرینوں پر گھسٹتے ہوئے اوربجائے دعائے معافی کے فضول جملہ بولتے اور مذاق اڑاتے ہوئے داخل ہوئے ، اس نافرمانی کی وجہ سے ان لوگوں میں طاعون کی بیماری پھیل گئی اورایک گھنٹے میں 70ہزار بنی اسرائیل مرگئے ۔ (1)
سوال قارون کون تھا؟
جواب قارون حضرت سیدناموسٰی کَلِیْمُ اللہ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے چچا’’یَصْہُر‘‘ کا بیٹا تھا ۔ انتہائی خوب صورت اور حسین شکل کا آدمی تھا ، اسی لئے اسے منوَّر کہتے تھے ۔ بنی اسرائیل میں توریت کا سب سے بہتر قاری تھا ۔ ناداری کے زمانے میں نہایت عاجزی کرنے والا اوربااخلاق تھا ۔ دولت ہاتھ آتے ہی اس کا حال تبدیل ہوا اور یہ بھی سامری کی طرح منافق ہوگیا ۔ (2)
سوال اُن بادشاہوں کے نام بتائیے جنہوں نے پوری دنیا پر حکومت کی؟
جواب پوری دنیا کی بادشاہت چار شخصوں کو ملی جن میں سے دو مومن تھے اور دو کافر ۔ حضرت سیدناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام اور حضرت ذوالقرنین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
________________________________
1 - تفسیرصاوی ، پ۱ ، البقرة ، تحت الآیة : ۵۸ ، ۵۹ ، ۱ / ۶۶ تا ۶۹ ملتقطا ۔
2 - روح البیان ، پ۲۰ ، القصص ، تحت الآیة : ۷۶ ، ۶ / ۴۲۹ ۔