Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
245 - 360
		کرام حضورنبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ”حواری“ہیں ۔  (1) 
سوال	حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حواریوں کے نام بتائیے ؟ 
جواب	12حواریوں کے نام یہ ہیں :   (  1) حضرت ابوبکر  (  2) حضرت عمرفاروق  (  3) حضرت عثمان غنی  (  4) حضرت علی  المرتضیٰ  (  5) حضرت حمزہ  (  6) حضرت جعفر  (  7) حضرت ابوعبیدہ بن الجراح   (  8) حضرت عثمان بن مظعون  (  9) حضرت عبدالرحمٰن بن عوف  (  10) حضرت سعد بن ابی وقاص  (  11) حضرت طلحہ بن عُبَیْدُاللہ   (  12) حضرت زبیر بن عوام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  ۔  (2) 
گزشتہ اَقوام
سوال	اُمَّتِ محمدیہ سے پہلے کتنی اُمتیں گزریں؟ 
جواب	اِس اُمَّت سے قبل 69اُمتیں گزری ہیں ۔ حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : اِنَّكُمْ تَتِمُّوْنَ سَبْعِيْنَ اُمَّةً اَنْتُمْ خَيْرُهَا وَاَكْرَمُهَا عَلَى اللهِ ترجمہ :  تم 70 امتوں کو مکمل کرنے والے ہو ، تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک  اُن سب سے بہتر اور سب سے زیادہ عزت والے ہو ۔  (3) 
سوال	وہ کون سے چار نفوس ہیں جوباپ کی پشت سے پیدا ہوئے نہ ماں کے پیٹ سے ؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا آدَم عَلَیْہِ السَّلَام ، حضرت سیِّدَتُنا حوّا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ، حضرت سیِّدُنا اِسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام   کا مینڈھا اور حضرت سیِّدُناصالِح عَلَیْہِ السَّلَام کی اونٹنی ۔  (4) 



________________________________
1 -     تفسیر بغوی ، پ۳ ، آل عمران ، تحت الآیۃ : ۵۲ ، ۱ / ۲۳۶ ، ماخوذاً ۔ 
2 -     تفسیر بغوی ، پ۳ ، آل عمران ، تحت الآیۃ : ۵۲ ، ۱ / ۲۳۶ ۔ 
3 -      ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورةاٰل عمران ، ۵ / ۷ ، حدیث : ۳۰۱۲ ۔ 
4 -     الروض الفائق ، المجلس السابع والاربعون فی مناقب الصالحین رضی اللہ عنھم ، ص ۲۷۱ ۔