Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
244 - 360
		 کر مَدْیَن تشریف لے گئے تووہاں حضرت سَیِّدُنا شعیب عَلَیْہِ السَّلَام نے بحکمِ الٰہی آپ کو یہ مقدس عصا عطا فرمایا ۔  (1) 
سوال	حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے کتنی راتیں کوہِ طور پر اعتکاف کیا تو توریت شریف عطا کی گئی؟ 
جواب	حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے کوہِ طور پر40راتیں اعتکاف کیا جس کے بعدآپ کوتوریت شریف عطا کی گئی ۔  (2) 
سوال	حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے اصحاب کو ”حَوارِی“کیوں کہتے ہیں؟ 
جواب	 وہ  سب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے مخلص جاں نثار تھے اور اُن کے قلوب اور نیتیں صاف تھیں اس بنا پر ان بارہ پاکبازوں اور نیک نفسوں کو ”حواری“ کا معزز لقب عطا کیا گیا ۔  (3) 
سوال	حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھائے جانے کا واقعہ کہاں اور کب پیش آیا؟ 
جواب	 حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھائے جانے کا واقعہ بَیْتُ الْمَقْدِس میں شبِ قدر کی مبارک رات میں وُقوع پذیر ہوا ۔  (4) 
سوال	کیاحضورِاَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بھی  کچھ حواری تھے ؟ 
جواب	جی ہاں ۔ حضرت قتادہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ قریش میں12 صحابۂ 



________________________________
1 -     تفسیر کبیر ، پ۲۰ ، القصص ، تحت الآیة : ۳۱ ، ۸ / ۵۹۴ ۔ 
2 -     تفسیر ابن ابی حاتم ، پ۱ ، البقرة ، تحت الآیة : ۵۱ ، ص۱۰۷ ۔ 
3 -     روح البیان ، پ۳ ، آل عمران ، تحت الآیة : ۵۲ ، ۲ / ۴۰ ۔ 
4 -     تفسیر جمل ، پ۳ ، اٰل عمران ، تحت الآیة : ۵۷ ، ۱ /  ۴۲۷ ۔