چوپائے اور پالتو جانور تھے جبکہ اُوپر کی منزل انسانوں کے لیے مُخْتَص تھی ۔ (1)
سوال تعمیر ِخانۂ کعبہ کے وقت حضرت ابراہیم اور اسماعیل عَلَیْہِمَا السَّلَام کی زبانوں پر کون سے الفاظ جاری تھے ؟
جواب ( رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۱۲۷)) ( پ۱ ، البقرة : ۱۲۷) ترجَمۂ کنز الایمان : اے رب ہمارے ہم سے قبول فرما ، بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا ۔
سوال حضرت سیدنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی ازواج کے نام بتائیے ؟
جواب ( 1) حضرت سارہ ( 2) حضرت ہاجرہ قبطیہ مصریہ ( 3) حضرت قنطورا ( 4) حضرت حجون بنت امین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُن ۔ (2)
سوال جنتی لاٹھی کسے کہتے ہیں؟
جواب اِس سے مرادحضرت سیدنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی وہ مقدس لاٹھی ہے جسے ’’عصائے موسیٰ‘‘کہتے ہیں ۔ (3) اس کے ذریعہ آپ کے بہت سے معجزات کا ظہور ہوا جن کو قرآنِ مجید نے بار بار بیان فرمایا ہے ۔
سوال جنتی عصاحضرت سَیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو کیسے ملا؟
جواب حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد یہ مقدس عصا حضراتِ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کو یکے بعد دیگرے بطورِ میراث ملتا رہا ، یہاں تک کہ حضرت سَیِّدُنا شعیب عَلَیْہِ السَّلَام کو ملا ، جب حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام مصر سے ہجرت فرما
________________________________
1 - تفسیر بغوی ، پ۱۲ ، ھود ، تحت الآیة : ۳۸ ، ۲ / ۳۲۲ ۔
2 - قصص الانبیاء لابن کثیر ، الفصل الثالث عشر : ذکر اولاد ابراھیم الخلیل ، ص۲۴۰ ۔
3 - طبقات کبری ، ذکر من ولد رسول الله من الانبیاء ، ۱ / ۳۰ ۔