Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
242 - 360
		 بیماریاں میری اُمت کو ضرور ہوں گی :  حسد ، بدگمانی اور بدشگونی ۔ کیا میں تمہیں ان سے چھٹکارے کا طریقہ نہ بتادوں ؟ جب تم میں بدگمانی پیدا ہو تو اس پر یقین نہ کرو ، جب تم حسد میں مبتلا ہو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے استغفار کرو اور جب بدشگونی پیدا ہو تو اس کام کو کر گزرو ۔  (1) 
انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   
سوال	جنّت  میں کس ہستی کو کنیت کے ساتھ پکارا جائے گا؟ 
جواب	حضرت سیدناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کو جنت میں ابو محمد کہہ کر بلایا جائے گا ۔  (2) 
سوال	 حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف معاذ اللہ ”گناہ یا نافرمانی“ کی نسبت کرنے کا کیا حکم ہے ؟ 
جواب	غیر تلاوت میں اپنی طرف سے حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف نافرمانی وگناہ کی نسبت کرنا حرام ہے ۔  (3) ائمہ دِین نے اس کی تصریح فرمائی ہے  بلکہ ایک جماعت علمائے کرام نے اِسے کفر بتایا ۔   (4) 
سوال	حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی کشتی کے بارے میں کچھ تفصیل بتائیے ؟ 
جواب	اس کشتی کی بلندی 30 گز تھی اوراس میں تین منزلیں تھیں ، نچلی منزل جنگلی جانوروں ، درندوں اور حشرات الارض کے لیے تھی ، درمیانی منزل میں



________________________________
1 -     معجم کبیر ، ۳ /  ۲۲۸ ، حدیث : ۳۲۲۷ ۔ 
2 -     تاریخ ابن عساکر ، رقم : ۵۷۸ ، آدم نبی الله ، ۷ / ۳۸۹ ، حدیث : ۲۰۱۹ ۔ 
3 -     احکام القرآن لابن العربی ، پ۱۶ ، طه ، تحت الآیة : ۱۲۱ ، ۳ / ۲۵۹ ۔ 
4 -     مدخل ، الجزء الثانی ، ۱ / ۲۳۷ ۔